بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز)ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سےجماعت اسلامی ہند بھٹکل اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بھٹکل کے اشتراک سے اترکنڑا ضلعی سطح کابزبان ِ کنڑا ’’سیرت مضمون نویسی ‘‘مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا عنوان ’’ حضرت محمد ﷺ انسانیت کے مثالی ترجمان ‘‘ ہے۔ اس بات کی جانکاری امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے ۔
پریس ریلیز کے مطابق مضمون A4سائز کے 4 صفحات تک محدود ہونا چاہئے، مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ 30نومبر ہوگی۔ مساہمین کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے مضمون کے ساتھ حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو ، پتہ ، موبائیل نمبر اور ای میل بھی تحریر کریں۔ اپنے مضمون کو yammarmanvi@gmail.com پر ای میل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ جو لوگ بذریعہ پوسٹ روانہ کرنا چاہیں وہ اس پتہ پر ارسال کرسکتے ہیں ۔ ایم ، آر ، مانوی، ناظم سیرت مضمون نویسی مقابلہ ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول ، جامعہ آباد روڈ، بھٹکل ۔581320۔موبائیل نمبر -9886455416۔
ریلیز کے مطابق مقابلہ میں شریک ہونے والے تمام مساہمین کو سند دی جائے گی۔ اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنےو الوں کو ضلعی سطح کے سیرت پروگرام میں انعام ، سند اور یادداشت پیش کی جائے گی۔